۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 387011
30 دسمبر 2022 - 05:25
حدیث روز

حوزہ/ حضرت امام علی علیہ السلام نے ایک روایت میں ولایت کے ہمراہ رہنے پر تاکید کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق مندرجہ ذیل روایت کتاب "نهج البلاغه" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال الامام العلی علیه السلام:

انْظُـرُوا أَهْلَ بَيْتِ نَبِيِّـكُمْفَالْزَمُـوا سَمْتَهُمْ، وَاتَّبِعُـوا أَثَرَهُمْ،فَلَنْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ هُدًى، وَلَنْ يُعيدُوكُمْ فِيرَدًى، فَإِنْ لَبَـدُوا فَالْبُدُوا، وَإِنْ نَهَضُـوا فـَانْهَضُـوا.وَلاَ تَسْبِقُوهُمْ فَتَضِلُّوا، وَلاَ تَتَأَخَّرُوا عَنْهُمْ فَتَهْلِكُوا

حضرت امام علی علیہ السلام نے فرمایا:

اپنے نبی (ص) کے اہلبیت (ع) کو دیکھو، ان کی سیرت پر چلو اور ان کے نقشِ قدم کی پیروی کرو۔ وہ تمہیں ہدایت سے باہر نہیں ہونے دیں گے اور نہ گمراہی و ہلاکت کی طرف پلٹائیں گے۔ اگر وہ کہیں ٹھہرو تو تم بھی ٹھہر جاؤ اور اگر وہ کہیں اٹھو تو تم بھی اٹھ کھڑے ہو۔ ان سے آگے نہ بڑھ جاؤ ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے اور نہ (انہیں چھوڑ کر) پیچھے رہ جاؤ ورنہ تباہ ہو جاؤ گے۔

نهج البلاغه، الخطب: ۹۶

تبصرہ ارسال

You are replying to: .